کینیڈین گلوکار ڈریک کے نئے گانے میں غزہ کیلئے دعاکروکے الفاظ شامل
واشنگٹن(شوبزڈیسک )کینیڈین ریپر ڈریک نے اپنے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
ڈریک کے نئے گانے کا مختصر پارٹ ان کی فلم فومو کی سٹریمنگ کے دوران پہلی مرتبہ سنایا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔گانے کا مجموعی انداز ہلکا پھلکا اور موسیقی سے بھرپور ہے تاہم اسی دوران ڈریک نے پرے فار غزہ یعنی غزہ کیلئے دعا کرو کے الفاظ شامل کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے ۔یہ پہلا موقع نہیں جب ڈریک نے فلسطین سے متعلق اپنا موقف ظاہر کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments