فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی پاورس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی  کمپنی پاورس کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے سے متعلق خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنی پاورس (POWERUS) کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکویچ کی قیادت میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں،دفاعی سازوسامان کی خریداری، تیاری اور ملکی استعدادِ کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی اور ملکی استعداد و مضبوطی کو مزید مستحکم کرنے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...