ناناپاٹیکر نے گاڑی خریدنے کی بجائے ڈیڑھ کروڑروپے غریبوں کو دیدئیے
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ ناناپاٹیکر نے گاڑی خریدنے کی بجائے ڈیڑھ کروڑ روپے غریب کسانوں کو دے دئیے ۔
بھارتی مصنف رنبیر پشپ نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ نانا پاٹیکر نے خبروں میں کسانوں کی خودکشیوں کے بعد شدید مشکلات کا شکار خاندانوں کا سنا اور ان کی حالت دیکھنے کے بعد گاڑی کیلئے رکھی رقم انہیں دینے کا فیصلہ ا اور پھر اپنے ایک ساتھی فنکار کو فون کر کے 15، 15 ہزار روپے کے چیک تیار کر کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔اُنہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے ’’نام‘‘فاؤنڈیشن قائم کی جو ایسے لوگوں کیلئے فنڈ ز اکٹھے کرتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments