انگلینڈ کے خلاف یوتھ ون ڈے سیریز ،پاکستان فاتح
چوتھے میچ میں پاکستان کے 350رنز،انگلینڈ 150پرڈھیر،200رنز سے فتح عثمان ،جہانگیر،احمد حسین اور فرحان کی نصف سنچریاں ،سیریز3-1سے نام کی
ورمسلے (سپورٹس ڈیسک )پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے یوتھ ون ڈے سیریز کے چوتھے اورآخری میچ میں انگلینڈ کو 200رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 سے فتح حاصل کرلی ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورزمیں 4وکٹوں پر 350رنزبنائے ،اوپنرز عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79،79رنز کی اننگز کھیلی ،احمد حسین 63رنز بناکرآؤٹ ہوئے جبکہ کپتان فرحان یوسف 54گیندوں پر 3چھکوں اور 8چوکوں سے سجی 80رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے ۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 21ویں اوور کی چوتھی گیند پر 150رنزبنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،کپتان رالفے البرٹ 46رنزبناکرنمایاں رہے جبکہ 6بلے باز دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکے ۔احمد حسن نے 3،نقاب شفیق ،محمدصیام اور جہانگیر بلال نے 2،2وکٹیں لیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments