سکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا،دوسرے سیزن کا افتتاحی میچ ہفتہ کو کھیلا جائیگا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 2بجے شروع ہوگا ،میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام ،راحت علی خان پرفارم کریں گے ، شائقین کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہو گا
اسلام آباد ،لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر سکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا گیا،اس ضمن میں سکول کرکٹ سے قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فارسکولز کا افتتاحی میچ ہفتے کو بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیزن کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔افتتاحی میچ کے بعد پی سی بی نے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا ہے جس میں ملک کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے ۔ افتتاحی میچ اور میوزیکل کنسرٹ کیلئے سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments