ہاؤس آف لارڈز کے رکن بن گئے
لندن (آئی این پی) لندن کے میئر صادق خان نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا ہاؤس آف لارڈز کی رکنیت حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
انہیں باضابطہ طور پر ‘‘لارڈ خان آف ٹوٹنگ’’ کا خطاب دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے ہاؤس آف لارڈز میں حلف اٹھا لیا۔ سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے صادق خان کی طویل سیاسی اور عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں لارڈ کے منصب کے لیے نامزد کیا تھا، جس کی منظوری بادشاہ چارلس سوم نے دی۔ صادق خان کو تاحیات رکنیت حاصل ہوئی ہے ۔ سرکاری تعارف کے مطابق وہ میئر لندن، سابق رکن پارلیمنٹ، سابق وزیر اور انسانی حقوق کے وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2016 سے لندن کے میئر ہیں اور 2024 میں مسلسل تیسری بار منتخب ہوئے ۔ صادق خان لندن کے پہلے منتخب میئر ہیں جنہیں ہاؤس آف لارڈز کی رکنیت ملی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments