حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز میں ریلیف پیکیج پر اتفاق، عملدرآمد شروع

 حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز میں ریلیف پیکیج پر اتفاق، عملدرآمد شروع

ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق حکومت نوٹیفکیشن جلد جاری کریگی:پی پی ڈی اے

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے درمیان فیول ریلیف پیکیج سے متعلق مذاکرات کامیاب ہو گئے ، جس کے بعد دونوں فریق ادائیگیوں کے طریقہ کار پر متفق ہو گئے اور پیکیج پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے )کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں تمام زیر التوا امور طے پا گئے ، جس سے فیول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو گئی ۔پی پی ڈی اے کی قیادت کے ساتھ اجلاس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزارتِ پٹرولیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی، معاہدے کے تحت ڈیلرز کو واجب الادا رقوم سٹیٹ بینک کے ذریعے 48 گھنٹوں کے اندر ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں گی ۔اجلاس کے دوران وزیرِ پٹرولیم نے آئندہ پالیسی سازی اور فیصلوں کے عمل میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت اور ڈیلرز کے درمیان اتفاقِ رائے کے بعد معاملے پر جاری ڈیڈلاک بھی ختم ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...