اسلام آباد میں کل سے انسداد پولیومہم کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا جس کے دوران شہر کی 80 یونین کونسلز میں 4 لاکھ 47 ہزار 614 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا ئینگے ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا جبکہ مہم کی تیاریوں اور موثر عملدرآمد کے لیے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی، پولیو ورکرز کی تربیت، فیلڈ تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور مقررہ اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments