وقت آ گیا ہے برطانیہ عمران خان کی رہائی کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرے :بورس جانسن
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو عمران خان کی رہائی کے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔۔۔
انہوں نے برطانوی اخبار کے لیے ایک کالم لکھا ہے ، جس میں کہا کہ کرکٹ کے لیجنڈ عمران خان پاکستان میں جیل کی چھوٹی سی کوٹھڑی میں بتدریج موت کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ ان کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ، بورس جانسن نے الزام لگایا ہے کہ 73 سالہ عمران خان کو مسلسل کئی کئی دن تنہائی میں رکھا جاتا ہے ، جن حالات میں عمران خان کو جیل میں رکھا جا رہا ہے ، اس کی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد مذمت کر چکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل تشویش کا اظہار کر چکی ہے اور پاکستان کی سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی ہے کہ قیدی کو مناسب طبی سہولتوں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے معاملے پر لندن نے بہت کم آواز اٹھائی ہے ، پاکستان کے لیے بہتر یہی ہو گا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے یا اپیل کے فیصلے تک گھر میں نظر بند رکھا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments