کوہاٹ روڈ سے متصل میرا متنی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ

کوہاٹ روڈ سے متصل میرا متنی پولیس چوکی پر دہشتگردوں  کا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ

پشاور(اے پی پی)کوہاٹ روڈ سے متصل میرا متنی پولیس چوکی پر مبینہ طور پر دہشتگردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرون کاپٹر میرا متنی پولیس چوکی پر گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے باعث پولیس چوکی کے اندر موجود کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے ، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے ۔واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ اور سکیورٹی اقدامات شروع کردئیے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ڈرون حملے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...