ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

 ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

ٹی سی پی نے عالمی سپلائرز سے گندم خریداری کیلئے پیشکشیں طلب کرلیں کراچی اور گوادر بندرگاہوں پر گندم پہنچانے کی شرط، 60 ہزار میٹرک ٹن کم از کم بولی مقرر

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی ضرورت پوری کرنے اور ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ‘ٹریڈنگ کارپوریشن  پاکستان’ (ٹی سی پی) نے رواں سال کے لیے ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کی بین الاقوامی سپلائرز سے خریداری کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔منصوبے کے تحت عالمی گندم سپلائرز یا ان کے مقامی نمائندوں سے گندم کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر پہنچانے کی شرائط رکھی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق کسی عالمی سپلائر سے کم از کم 60 ہزار میٹرک ٹن سے کم مقدار کی بولی قبول نہیں کی جائے گی جبکہ گندم کی درآمد پاکستان کی امپورٹ پالیسی اور مقررہ معیار کے مطابق ہونی چاہیے ۔عالمی اداروں اور سپلائرز کو اپنی تکنیکی اور مالیاتی پیشکشیں جمع کروانے کے لیے 28 ستمبر 2026ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی بولیاں کھولی جائیں گی اور ان کی جانچ کے بعد اہل ثابت ہونے والے سپلائرز کی مالیاتی بولیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...