تربیلا، منگلا،چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 5لاکھ 25ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا
اسلام آباد(آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 5 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔
واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 89 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے ۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک ہے ۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 54 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments