کوہاٹ دھماکے میں شہیدمسجد کی تعمیرِ نو کا کام شروع ہوگیا

کوہاٹ دھماکے میں شہیدمسجد کی تعمیرِ نو کا کام شروع ہوگیا

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کو پہلے سے زیادہ شاندار بنائیں گے

  کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہید ہونے والی مسجد کی تعمیرِ نو کا آغاز ہوگیا ۔پولیس لائن مسجد کی تعمیر نو کا کام مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں۔خودکش دھماکے سے متاثر ہونے والے قریبی ہوٹلز، بینک، پٹرول پمپ اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو کا عمل بھی شروع ہوا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق مسجد کو پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت، پُروقار اور شاندار انداز میں تعمیر کریں گے ۔مقامی افراد کے مطابق تعمیر نو کے بعد مسجد واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی یادوں سے منسوب ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...