ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال،خریداری پر پابندی
ڈسپوزیبل سرنجز، انفیوژن و ڈرپ سیٹ اور کینولاز کی ری سائیکلنگ روکنے کی ہدایت ایک انجکشن متعدد مریضوں کو لگانا ممنوع،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا ہیلتھ فسیلیٹیز کو مراسلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال اور خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ یکم جنوری 2027 سے 10 سی سی تک کی روایتی سرنجوں کا استعمال بند کر دیاجائے ، یکم جنوری سے صرف سنگل یوز والی سرنجیں استعمال کی جاسکیں گی ۔ ہیلتھ فسیلیٹیز کو لکھے گئے مراسلہ کے مطابق طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا مو ثر انتظام یقینی بنایا جائے ، سنگل یوز ڈسپوزیبل اشیا بشمول سرنجز، انفیوژن و ڈرپ سیٹ اور کینولاز کی ری سائیکلنگ کو مکمل طور پر روکاجائے ۔ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرنجز اور ڈرپ سیٹس کا دوبارہ استعمال نہیں ہو گا ، ایک انجکشن متعدد مریضوں کو لگانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ مراسلہ کے مطابق تمام ہسپتالوں و کلینکس کی انتظامیہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کرے ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ہسپتالوں و کلینکس اور ہیلتھ فیسیلیٹیز کی انسپکشن کرے گا ۔ خلاف ورزی پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments