خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کیلئے مشاورت ہوئی :گورنر
پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگنے کا امکان ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے ، گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ہماری پولیس شہادتیں دے رہی ہے ، آپ ان کو سہولیات نہیں دے رہے ، سب سے کم تنخواہیں ہماری پولیس کی ہیں ، صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے ۔ وزیراعلیٰ کے پی 25 فیصد کوٹہ ڈی ایس پیز کی بھرتی میں چاہتے ہیں، ایسے غلط ایکٹ کے سامنے دیوار بنیں گے ، ہم اپنی پولیس کا تحفظ کریں گے ، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ کو دیکھیں، سی ایم کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد جاتے ہیں چڑھائی کیلئے ، اپنے صوبہ میں امن کی صورتحال کو دیکھیں، عدالت نے قیدی کو سزا دینی ہے یا نہیں ان کا کام ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments