لاہور ہائیکورٹ :علیمہ خان نظر بندی کیس، محکمہ داخلہ کی رپورٹ جمع

 لاہور ہائیکورٹ :علیمہ خان نظر بندی کیس، محکمہ داخلہ کی رپورٹ جمع

نظر بندی کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری28 ستمبر کوسماعت کرینگے :محکمہ داخلہ جسٹس عبہر گل خان نے نظر بندی کے نوٹیفکیشن پر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور انکے ڈرائیورکی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ، محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی رپورٹ عدالت جمع کروادی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خانم کے بیٹے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور پیش ہوئے ۔  محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر  ہوم سیکرٹری28 ستمبر پیر کے روز سماعت کریں گے ،وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ یہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن غلطیوں سے بھرا پڑا ہے ،عدالت ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے پوچھے ،ہماری ادویات اور کپڑے جیل نہیں جانے دئیے جا رہے ۔فاضل جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیلئے آپ متفرق درخواست دیں، عدالت نے علیمہ خانم کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن پر متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔ دریں اثناء علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز نے علیمہ خانم کو جیل میں ادویات، کپڑوں کی فراہمی اور اہلخانہ و وکلاء تک رسائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست بھی دائر کردی ، درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے استدعا کی گئی کہ عدالت علیمہ خانم کو جیل میں ادویات اور کپڑوں کی فراہمی سمیت اہلخانہ اور وکلاء تک رسائی دینے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...