آزاد کشمیر : گریڈ 16 تا 22 کے ملازمین کی فلاحی گرانٹ الوداعی امداد میں اضافہ
مظفرآباد (بیورورپورٹ) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سرکاری ملازمین کے فلاحی فنڈ سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین کے لئے الوداعی امداد اور فلاحی گرانٹ میں اضافہ کر دیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر ایمپلائز بینیوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ایکٹ 1971 کی دفعہ 23 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فلاحی فنڈ کے قواعد میں ترامیم کی گئی ہیں۔ترمیم کے تحت ہر جریدہ سرکاری ملازم اپنی بنیادی تنخواہ کا 2 فیصد ماہانہ چندہ فلاحی فنڈ میں جمع کرائے گا، تاہم یہ رقم ماہانہ 2 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments