گوہر کو میانوالی جیل میں اراکین اسمبلی سے ملنے کی اجازت نہ ملی

 گوہر کو میانوالی جیل میں اراکین اسمبلی سے ملنے کی اجازت نہ ملی

منتخب نمائندوں کو جیل میں ڈالنے سے جمہوریت اور پارلیمان کا نقصان ہوتا مسائل جیل میں بند کرنے سے نہیں ،انصاف دینے سے حل ہوتے ،میڈیا گفتگو

میانوالی (نامہ نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان میانوالی پہنچ گئے ۔جیل میں بند اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات نہ کرائی گئی، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لاکھوں ووٹرز کے منتخب نمائندوں سے ملاقات نہ کروانا مناسب بات نہیں۔منتخب نمائندوں کو جیل میں ڈالنے سے جمہوریت اور پارلیمان کا نقصان ہوتا ہے ۔مسائل منتخب نمائندوں کو جیل میں بند کرنے سے نہیں بلکہ انہیں انصاف دینے سے حل ہوتے ہیں، ہمارے پانچ اراکین قومی اسمبلی میانوالی جیل میں تھے جن میں سے دو کویہاں سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...