والد کو خطرہ ،اڈیالہ جیل کے قریب احتجاج نہ کریں:قاسم خان

والد کو خطرہ ،اڈیالہ جیل کے قریب احتجاج نہ کریں:قاسم خان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر کوئی مظاہرہ نہ کریں۔

 ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے عوام سے اپیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل کے قریب مارچ یا احتجاج کرنے کی کوشش نہ کریں، مزید کہا کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس احتجاج کو جواز بنا کر جیل پر جوابی حملہ کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سے میرے والد کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ،انہو ں نے اپیل کی کہ براہِ کرم انہیں کوئی ایسا موقع یا بہانہ نہ دیں جس کی آڑ میں احتجاج کے دوران میرے والد کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...