والد کا یکجہتی کمیٹی سے وابستہ بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار

 والد کا یکجہتی کمیٹی سے وابستہ  بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر) پسنی زاری کور کے رہائشی واحد بخش نے اپنے 17 سالہ بیٹے سرفراز اور 12 سالہ زیرِ تعلیم بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی سے وابستہ افراد بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

واحد بخش نے کہا کہ کم عمر بچوں کو ورغلانے کی کیا وجہ ہے اور بشیر زیب و اللہ نظر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جئیں گے اور مریں گے ۔ واحد بخش نے اپنے بیان میں کہا کہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں بچوں کو استعمال کرنا قابلِ تشویش ہے ۔ انہوں نے اپنے بچوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو ان کے اس عمل سے اتفاق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...