ڈائیلاسز یونٹ مریض ایچ آئی وی پازیٹو ،سی ای او ہیلتھ تبدیل

ڈائیلاسز یونٹ مریض ایچ آئی وی  پازیٹو ،سی ای او ہیلتھ تبدیل

خانیوال، میاں چنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، سٹی رپورٹر)میاں چنوں ڈائیلاسز یونٹ میں مریض کے مبینہ ایچ آئی وی پازیٹو آنے پر سی ای او ہیلتھ تبدیل،محکمہ صحت پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر منیب احمد کو عہدے سے ہٹا دیا، ڈاکٹر ارشد عباس کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خانیوال تعینات کر دیا۔

 معاملے کی خبر دنیا نیوز پر نشر ہونے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیا ،ڈائیلاسز یونٹ سے متعلق سامنے آنے والے معاملے پر محکمہ صحت کی جانب سے مزید حقائق اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف تحصیل ہسپتال میاں چنوں کے ڈائیلسزوارڈ میں ایچ آئی وی کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ابتدائی ایلیزا ٹیسٹ میں ڈائیلسز کے مریض کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد حتمی تصدیق کیلئے مریض کا خون کا نمونہ پی سی آر ٹیسٹ کی غرض سے ملتان کی لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈائیلسزوارڈ میں زیر علاج 69 مریضوں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...