فیض آباد کے بند ہوٹلز دو اکتوبر تک کھولنے کی اجازت
راولپنڈی(دنیا نیوز)فیض آباد میں کئی روز سے بند ہوٹلز کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلز کو 2 اکتوبر تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔
مری روڈ فیض آباد کے ہوٹلز سکیورٹی اقدامات کے تحت بند کرائے گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل سکیورٹی انتظامات برقرار ہیں جبکہ مری روڈ پر کنٹینرز تاحال موجود ہیں تاہم تمام راستے کھلے ہیں اور ٹریفک کی آمدورفت بحال ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments