دہشتگرد ناسور، خاتمہ قومی ترجیح

دہشتگرد ناسور، خاتمہ قومی ترجیح

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ اور رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ بے گناہ جانوں کو نشانہ بنانا گھنائونا فعل ہے ، قوم اس بزدلانہ حملے کو رد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ قومی ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...