پختونخوا تاریک ترین دور سے گزر رہا
پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونخوا تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، پختونوں کی منظم نسل کشی ہو رہی ہے۔
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 12 افراد کی شہادت ریاستی ناکامی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پختونخوا مسلسل دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے ، ریاست تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ دھماکے کے بعد ایک شہید کی لاش لے جانے والے قافلے پر حملہ انسانیت سوز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments