سیالکوٹ:نا معلوم شخص کا چھری سے حملہ ،49سالہ شہری جاں بحق

سیالکوٹ:نا معلوم شخص کا چھری  سے حملہ ،49سالہ شہری جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چھری کے وار سے 49سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔

 تھانہ مراد پور کے علاقہ بونکن کشمیر روڈ پر نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر محمد علی پر چھری سے وار کیا اور فرار ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کے سینے کے بائیں جانب گہرا زخم تھا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکا تھا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 49سالہ محمد علی سکنہ بونکن پکا گڑھا کے نام سے ہوئی،ریسکیو 1122 نے لاش کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...