عمرقیدکے قیدی کو شادی کیلئے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

عمرقیدکے قیدی کو شادی کیلئے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

موہالی(نیٹ نیوز)بھارت میں جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے بدنام زمانہ گینگسٹر مین پال ڈھلہ کو شادی کیلئے 12 گھنٹے کی پیرول پر ہائی مل گئی۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے گینگسٹر کو اس کی کمبوڈین پارٹنر میٹا چان سے شادی کیلئے کسٹڈی پیرول دی گئی، اسے کئی سال تک فرار رہنے کے بعد گزشتہ سال کمبوڈیا سے بھارت لایا گیا تھا۔مین پال ڈھلہ کو شادی کیلئے صبح 8 سے شام 8 بجے تک جیل سے نکلنے کی اجازت دی گئی، شادی کی تقریب جیل کے قریب فارم ہاؤس میں ہوئی، تقریب کے دوران مجرم پولیس کی حراست میں رہا اور تقریب ختم ہوتے ہی واپس جیل لایا گیا۔گینگسٹر کو قتل سمیت 22 مقدمات کا سامنا ہے اوروہ 3 مقدمات میں سزا کے بعد حصار جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے ، اس پر جیل میں ایک شخص کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...