خاتون کا فورٹ نائٹ گیم میں معمرترین سٹریمر کا ریکارڈ

خاتون کا فورٹ نائٹ گیم میں معمرترین سٹریمر کا ریکارڈ

ایڈن برگ(نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ خاتون نے فورٹ نائٹ گیم میں معمر ترین سٹریمر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ خاتون کا نام کیتھ بووی ہے جو گزشتہ 9 سالوں سے گیمنگ پلیٹ فارم پر grumpygran48 کے نام سے لائیو سٹریمنگ کررہی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ انہیں یہ شوق 2017 میں اپنے پوتے کو دیکھ کر ہوا، جو فورٹ نائٹ کھیلتا تھا جس کے بعد وہ خود بھی اس کی شوقین بن گئیں۔خاتون نے کہا کہ 9 سال سے گیم کھیل رہی ہوں، میں نے کبھی خود کو اس کام سے نہیں روکا، البتہ دوسرے گیم بھی کھیلے لیکن فورٹ نائٹ کے علاوہ انہیں کسی اور گیم میں مزہ نہیں آیا۔خاتون کے مطابق یہ ہی وجہ ہے کہ میں خود کو گیمر کے بجائے فورٹ نائٹر کہتی ہوں اور اپنے ریکارڈ بنانے پر بے حد خوش بھی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...