سکاٹ لینڈ کے جزیرے پر 3دہائیوں بعد بچے کی پیدائش

سکاٹ لینڈ کے جزیرے پر 3دہائیوں بعد بچے کی پیدائش

ایڈن برگ (نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نارتھ رونالڈسے نامی جزیرے میں 34 برسوں میں پہلی بار ایک بچے کی پیدائش ہوئی،ڈنکن وائلڈر تھورسٹن سوریز فورڈ کی پیدائش 15 ستمبر کو ہوئی۔اس کی والدہ ایلس ٹریل فورڈ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا گیا کہ ان کے خاندان نے اس جزیرے کو 1727 میں خریدا تھا اور بیٹے کی یہاں پیدائش بہت خاص اور جادوئی لمحہ ہے ۔سکاٹش حکومت کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق اس جزیرے کی آبادی 72 افراد پر مشتمل ہے ۔ایلس فورڈ کا ماننا ہے کہ اس جزیرے پر بہت برسوں سے بچے کی پیدائش نہ ہونے کی وجہ طبی سہولیات کی عدم دستیابی ہے کیونکہ یہاں کوئی ڈاکٹر یا ہسپتال نہیں، بس ایک نرس مقیم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...