عراق میں شادی پر 1400بھیڑیں اور 270اونٹ ذبح

عراق میں شادی پر 1400بھیڑیں اور 270اونٹ ذبح

بغداد (نیٹ نیوز)جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کے صحرائی علاقے میں قبیلہ البدور کے شیخ حیدر عابر کے بیٹوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شادی میں عراق کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے ، مہمانوں کی ضیافت کیلئے 1400بھیڑیں اور بکریاں جبکہ 270 سے زائد اونٹ ذبح کئے گئے ۔شاندار تقریب اور بڑے پیمانے پر مہمان نوازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جہاں صارفین نے شادی کی تقریبات کے حجم اور ضیافت کے لئے ذبح کئے گئے جانوروں کی تعداد پر تبصرے کئے جبکہ کئی صارفین نے دلچسپ میمز بنا کر بھی شیئر کیں ۔صارفین کی اکثریت کا کہناہے کہ یہ پرتعیش شادی ایک بری مثال ہے جس سے دکھاوے کو بڑھاوا ملتاہے تاہم روایات کولے کر ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...