بھارت میں 50سال سے درخت لگانے والا ’’پیپل بابا‘‘
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی گرد آلود فضا میں ایک شخص نصف صدی سے درخت لگانے کا کام کرتا آ رہا ہے۔
جسے لوگ بابائے پیڑ اور پیپل بابا کے ناموں سے جانا جانتے ہیں جبکہ ان کا اصل نام سوامی پریم پریورتن ہے ۔یہ شخص گزشتہ 50 سالوں سے بلا معاوضہ درخت لگانے کی مہم میں مصروف ہے ، ان کا واحد مشن ملک میں تیزی سے ختم ہوتی ہریالی کو دوبارہ بحال کرنا اور آنے والی نسلوں کیلئے ماحول کو محفوظ بنانا ہے ۔ان کا کہناہے کہ جب میں جوان تھا تو ایک سپاہی کی طرح پودے لگایا کرتا تھا۔پودے لگانے کا جو کام میں نے اکیلے شروع کیا تھا وہ اب ایک تحریک بن گیا ہے ۔60 سال کی عمر میں انہوں نے درختوں سے اپنی بچپن کی محبت کو انڈیا کی بڑی شجرکاری کی مہموں میں بدل دیا ہے اور لوگ ان سے متاثر ہو کرنئے درخت لگانے لگے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments