پاکستانی پرچم کا احترام ،نگار سلطانہ نے دل جیت لئے
بنگلہ دیشی ویمنز کپتان نے پرچم کو سنبھال کربھائی چارے کی مثال قائم کی
ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نگارسلطانہ کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل ہوگیا۔ نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے لاکھوں دل جیت لئے ۔ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں نِگارسلطانہ نے گرتے پاکستانی پرچم کو سنبھال کر بھائی چارے کی مثال قائم کردی۔صحافی کے سوال پر نگار سلطانہ نے جواب دیا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہمارے لئے برابر ہیں۔ نِگار سلطانہ کا خوبصورت اقدام، کھیل کے میدان میں رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثال بن گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments