سری لنکا انڈر17کیخلاف سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
اذان احمد اعلان کردہ16رکنی قومی انڈر 17سکواڈ کی قیادت کریں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا انڈر17 کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت اذان احمد کریں گے ۔ سیریز9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے ۔ اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان انڈر17 سکواڈ میں اذان احمد ، عبداﷲ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔سیریز کیلئے عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments