میاں چنوں:پولیس مقابلہ 2 مبینہ ملزم ہلاک ، راہگیر زخمی

میاں چنوں:پولیس مقابلہ  2 مبینہ ملزم ہلاک ، راہگیر زخمی

میاں چنوں(سٹی رپورٹر)تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 2ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا ۔

میاں چنوں تھانہ سٹی کی حدود میں وارداتوں \ میں مبینہ طور پر ملوث ملزموں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی ، پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران دو مبینہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ، پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ، مرنیوالے ملزموں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...