دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب بھر دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور دھرنے کی کال دی۔حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ۔احتجاج کرنا آئینی حق ہے دفعہ 144 کا نفاذ کرنا غیر قانونی ہے ۔حکومت نے مخصوص خطرے والے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی بجائے پورے پنجاب میں نافذ کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments