9مئی : یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی
شاہ محمود ،اعجاز چودھری ، عمر سرفراز ، میاں محمود الرشید کی بھی جیل میں حاضری مکمل
لاہور (کورٹ رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے 9 مئی جلا ؤگھیرا ؤ کیسوں میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل کو دلائل مکمل کرنے اورپراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ بھی پیش کرنیکا حکم دیدیا۔علاوہ ازیں فاضل عدالت نے 9 مئی ، جناح ہاؤس، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی بھی سماعت کی،مقدمہ کے ملزموں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،اعجاز چودھری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی،عدالت نے گواہوں کو بیانات پر جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی،پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments