سانحہ گل پلازہ:دکانداروں کو فریق مقدمہ بنانے کی استدعا
کراچی(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں تنویر پاستا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
گل پلازہ کے دکانداروں کی جانب سے وکیل عبدالقیوم قادری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے عدالت سے دکانداروں کو مقدمے میں فریق بنانے کی استدعا کی۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں سانحہ گل پلازہ کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، یونین صدر تنویر پاستا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments