ایمان مزاری، ہادی کیس، سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

 ایمان مزاری، ہادی کیس، سپرنٹنڈنٹ  جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکالت نامے نہ ملنے سے متعلق کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل جواب دیں کیوں نہ 6 ماہ کے لیے سزا دے دی جائے؟۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے دونوں وکلا کے وکالت نامے دستخط نہیں کرا کے دیئے جا سکے اور جیل حکام کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوا اور عدالتی حکم کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیش نہ کیا جا سکا،ڈاکٹر شیریں مزاری و دیگر وکلاء کثیر تعداد میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ جیل نہ عدالتوں کو دیوار کے ساتھ لگائیں نہ اپنے آپ کو دیوار کے ساتھ لگائیں،وکالت نامے ملنا تو ملزم کابنیادی حق ہے ،عدالت نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...