NHA کا نامساعدحالات میں بند تجارتی مراکز کیلئے سہولت کا اعلان

NHA کا نامساعدحالات میں بند  تجارتی مراکز کیلئے سہولت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)این ایچ اے نے غیر متوقع حالات اور ناگہانی وجوہات کے باعث بند رہنے والے تجارتی مراکز کو سالانہ اپروچ رینٹل (AAR) میں چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔۔۔

 جس سے ان تمام کاروباری مالکان کو مخصوص عرصے کے لیے کرایہ میں استثنیٰ حاصل ہو سکے گا جن کا کاروبار نامساعد حالات کی وجہ سے بند رہا ہو۔ این ایچ اے کے مطابق کرایہ میں معافی کا فیصلہ صرف ان کیسز میں ہو گا جہاں این ایچ اے کی فیلڈ اتھارٹیز کی رپورٹس موجود ہوں گی، کاروبار کے بند رہنے کے ثبوت کے طور پر بجلی اور گیس کے بلز کے ساتھ ساتھ متعلقہ صوبائی یا وفاقی انتظامی اتھارٹی کی جانب سے تصدیق نامہ بھی فراہم کرنا لازم ہو گا۔ این ایچ اے نے مذکورہ سہولت کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے جنرل منیجر (ریونیو - رائٹ آف وے ) کو تمام معاملات پر حتمی فیصلہ کرنے کے اختیارات دے دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...