وزیراعظم کی ہدایت پر ریل کے ذریعے پشاور ڈیزل ترسیل شروع

وزیراعظم کی ہدایت پر ریل کے  ذریعے پشاور ڈیزل ترسیل شروع

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی نگرانی میں ریلوے نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی ترسیل شروع کر دی۔

راولپنڈی سے ساڑھے سات لاکھ لٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی  پشاور ریجن پہنچ گئی جبکہ دوسری مال گاڑی محمود کوٹ سے 10 لاکھ لٹر ڈیزل لے کر آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔ وزیرِ ریلوے نے انتظامیہ کو ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ڈیزل فراہمی سے عوام کے لیے سفری سہولیات کا تسلسل یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...