حکومت کو تھکا تھکا کر مارنا ہماری سیاسی حکمت عملی ، شوکت یوسفزئی

 حکومت کو تھکا تھکا کر مارنا ہماری سیاسی حکمت عملی ، شوکت یوسفزئی

حکومت ٹی وی کے بجائے عملی طور پر بات کرے تو مذاکرات کیے جائیں گے

پشاور(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنا اور حکومت کو تھکا تھکا کر مارنا ہماری سیاسی حکمت عملی ہے ۔ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے ۔ حکومت انا پرستی، ضد اور سیاسی طاقت کے نشے سے نکل کر سوچے ۔ حکومت مذاکرات کرتی ہے لیکن ٹی وی چینل پر کرتی ہے ، عملی طور پر حکومت مذاکرات کی بات کرے تو مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا فارمولا ہے کہ ڈائیلاگ ہی ان مسائل کا حل ہے، حکومت کو اس پر آنا پڑے گا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا لاشیں گرانے کا پروگرام تھا، تاہم ہم نے سیاسی حکمت عملی تبدیل کردی ہے اور ہم پرامن جدوجہد کے حامی ہیں۔ حکومت کہتی ہے کہ عوام نہیں نکلیں گے تو پھر 65 ہزار پولیس اہلکار اور ہزاروں کنٹینرز کیوں کھڑے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز اور آئینی ہیں۔ ہم عدالتوں کو آزاد اور ان کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں علاج فراہم کیا جائے ۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے متعلق جو بیان دیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...