پی سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے قانونی اختیار ضروری : ہائیکورٹ

پی سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے  قانونی اختیار ضروری : ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر قانونی تقاضے پورے کئے شہریوں کو آف لوڈ کرنے سے روکنے کے لئے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے۔۔۔

 سرکاری اداروں کی سفارش پر پی سی ایل میں نام شامل کرنے کی شق کالعدم قراردے دی اور کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا،پی سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے واضح قانونی اختیار اور تقاضے پورے کرنا ضروری ہے ،عدالت نے پاسپورٹ رولز 2021 کی رول 22(2)(b) کی متعلقہ شق کو عدالت نے آئین سے متصادم قرار دے دیا۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کا عمرہ پر جانے والے شہری کی آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پرفیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے معین الدین نامی شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 15 روز میں نام نکالنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے رویے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 جنوری 2026 کو عدالت نے ایک ہفتے میں درخواست گزار کی پٹیشن پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا لیکن توہینِ عدالت کی درخواست اور نوٹس جاری ہونے تک کوئی حکم پاسپورٹ حکام نے جاری نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...