جوہرآباد ،کھلے پھاٹک پر باپ بیٹا ٹرین کی زد میں آ گئے

جوہرآباد ،کھلے پھاٹک پر باپ بیٹا ٹرین کی زد میں آ گئے

موٹر سائیکل سوار آرمی کا جوان جہانگیر والد کیساتھ آرھاتھا کہ ٹرین نے کچل دیا

جوہرآباد (اے پی پی)جوہرآباد کے نزدیک کھلے ریلوے پھاٹک پر کراسنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا میاں والی ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے ، ٹرین لاہور سے میاں والی جا رہی تھی، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا جوان محمد جہانگیر رخصت ختم ھونے کے بعد واپس جانے کے لیئے اپنے گاؤں ہیرو سے مین روڈ تک آنے کے لیے اپنے والد محمد منیر کے ساتھ موٹر سائیکل پر آرھاتھا کہ پاک کویت ٹیکسٹائل ملز جوہرآباد کے نزدیک کھلے پھاٹک کو کراس کرتے ہوئے لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر باپ بیٹا دونوں  موقع پر جاں بحق ہو گئے ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے جوہرآباد ہسپتال پہنچا دیں، ٹرین کچھ دیر جائے وقوعہ پر رکنے کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...