کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں نے رکشہ اور موٹر سائیکل بھی استعمال کی

کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں  نے رکشہ اور موٹر سائیکل بھی استعمال کی

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز پر خودکش حملے سے متعلق محکمہ انسداد دہشتگردی کی تفتیشی ٹیم کی رپورٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے سے قبل کئی بار ریکی اور سہولت کاروں کی مدد حاصل کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس لائنز تک پہنچنے کیلئے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے علاوہ رکشہ اور موٹرسائیکل بھی استعمال کی، خودکش بمبار رکشے میں جبکہ 2 دہشتگرد موٹرسائیکل پر پولیس لائنز تک پہنچے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پولیس لائنز حملے کے لیے آئی ای ڈیز، دستی بم اور بھاری اسلحہ ساتھ لائے تھے ، جبکہ واردات سے قبل دہشتگردوں نے پولیس لائنز کی کئی بار ریکی بھی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...