وفاقی سروس گروپ کے افسران 17ماہ سے گریڈ 22میں ترقی کے منتظر

وفاقی سروس گروپ کے افسران 17ماہ سے گریڈ 22میں ترقی کے منتظر

گریڈ 22کی 25سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں ، وفاقی سیکرٹریز کی پانچ نشستیں بھی شامل ہائی پاور بورڈ اجلاس مارچ 2025میں ہوا، غیر معمولی حالات کے باعث متعدد بار ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی سروس گروپ کے افسران 17ماہ سے گریڈ 22میں ترقی کے منتظر ہیں۔ وفاق کے ماتحت سروس گروپ کے افسران کی گریڈ 22میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس گزشتہ سال مارچ میں منعقد ہوا تھا۔وفاق کے ماتحت سروس گروپ کی گریڈ 22کی 25سے زائد اسامیاں خالی ہیں جن میں وفاقی سیکرٹریز کی پانچ اسامیاں بھی شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت تین سروس کیڈر گروپس کی تقریباً 15اسامیاں خالی ہیں، جن میں سیکرٹریٹ سروس کی پانچ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 10اور پولیس سروس گروپ کی چار اسامیاں شامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاور بورڈ اجلاس کے لیے گریڈ 21کے افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹس سمیت دیگر متعلقہ رپورٹس وزیراعظم آفس کے لیے تیار رکھی ہیں تاہم غیر معمولی حالات کے باعث اجلاس متعدد مرتبہ ملتوی ہوچکا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...