کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
کوئٹہ (اے پی پی)وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو موثر انداز میں کلیئر کیا ،کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments