کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
لاہور(این این آئی)پنجاب سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس سے ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی۔۔۔
ٹرین خیرپور میں ریلوے سٹیشن کے قریب ڈی ریل ہوئی ۔ریلوے حکام کے مطابق بوگی ریلوے پھاٹک لقمان کے سامنے پٹڑی سے اتری جس کے بعد سروس معطل ہو گئی۔ریلوے سکھر کی جانب سے ایمرجنسی ٹیم ٹریک کی بحالی کے لیے روانہ کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments