اسلام آباد ، یو کے سٹوڈنٹ ویزا فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار

 اسلام آباد ، یو کے سٹوڈنٹ ویزا فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار

ملزم واصل و دیگر نے خاتون سے ویزا لگوانے کیلئے 4ہزار پا ؤنڈوصول کیے

اسلام آباد(اے پی پی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے یو کے سٹوڈنٹ ویزا فراڈ کے مرکزی ملزم واصل عزاد کو گرفتار کر کے 16لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں سلمان (،ذوالقرنین اور مسما ۃ سعدیہ (ویزا کنسلٹنٹ)  کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ زاہد کی اہلیہ کے یو کے سٹوڈنٹ ویزاکیس کو دھوکا دہی کے ذریعے ہینڈل کیا۔ ملزمان کی ہدایت پر مئی 2025میں ٹیس سائیڈ یونیورسٹی یو کے ، کے آن لائن پیمنٹ لنک کے ذریعے 4ہزار پاؤنڈ جمع کروائے گئے تاہم ملزمان مقررہ ڈیڈ لائن تک ویزا درخواست اور ضروری دستاویزات جمع کروانے میں ناکام رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...