کشمیر کونسل الیکشن ، مشتاق منہاس، چودھری سعید، چودھری منظور ن لیگ کے امیدوار نامزد
سلام آباد (خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کشمیر کونسل کے 12 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کے لیے 3 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ۔۔
مسلم لیگ (ن )نے کشمیر کونسل کے لئے مشتاق منہاس، چودھری سعید اور چودھری منظور کو امیدوار نامزد کردیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن )آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعظم بیرسٹر سید افتخار گیلانی کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے کشمیر کونسل کے 4 ممبران کے انتخابات کے لئے پونچھ ڈویژن سے راجہ مشتاق منہاس،میرپور ڈویژن سے چودھری سعید اور مظفرآباد ڈویژن سے چودھری منظور کو امیدوار نامزدکیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے تینوں امیدوار حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments