افغانستان طالبان کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، 3اہلکار ہلاک
محکمہ معدنیات کے قریب گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، 2اہلکار زخمی ، حملہ فرار
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ نے طالبان اہلکاروں کی گاڑی پر مسلح حملے کا دعویٰ کیا ہے ،افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق اس کے جنگجوئو ں نے صبح 9 بجکر 45 منٹ پر محکمہ معدنیات کے قریب طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا ،تنظیم نے دعوی ٰکیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں طالبان کے 3 ارکان ہلاک 2 زخمی ہو ئے ، افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق کارروائی میں اس کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا اور حملے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments