اسلام آباد:شہری کی 6روزسے لاپتہ بہن کی بازیابی کی اپیل

اسلام آباد:شہری کی 6روزسے لاپتہ بہن کی بازیابی کی اپیل

اگربہن کسی دہشتگرد تنظیم کاحصہ ہے توہمارااس اقدام سے کوئی تعلق نہیں ہم محبِ وطن پاکستانی ،ملکی آئین و قانون کے مکمل تابع ہیں:حنیف کاویڈیو بیان

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)گوادر کی ٹی ٹی سی کالونی کے رہائشی حنیف ولد چکا نے اپنی 6 روز سے لاپتہ بہن کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال واضح کرنے اور اس کی بازیابی کی اپیل کی ہے ،اپنے ایک ویڈیو اور تحریری بیان میں حنیف نے کہا کہ ان کا تعلق ایک غریب اور محنت کش گھرانے سے ہے جو روزمرہ کی مزدوری کے ذریعے عزت کی روزی کماتے ہیں۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ اگربہن ثمینہ اپنے طور پر کسی دہشت گرد یا شرپسند تنظیم کا حصہ بنی ہے تو ان کے گھرانے کا اس کے ایسے کسی بھی اقدام سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ حنیف کا کہنا تھا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی شہری ہیں، ملکی آئین و قانون کے مکمل تابع ہیں اور ریاست مخالف کسی بھی عمل کی ہرگز حمایت نہیں کرتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...